لندن ،الطاف حسین کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (رپورٹ: شیراز خان )ایم کیو ایم کے بانی قائدالطاف حسین کی پاکستان کے اداروں اور میڈیا کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف نارتھ لندن ان کی رہائش گاہ کے باہر برطانیہ کی مختلف تنظیموں و سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا مظاہرین کئی گھنٹے پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد ہندوستان مردہ باد مودی ،الطاف مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر حبیب جان ،طارق محمود حاجی محمد منیر چوہدری سعید ساجد خان راجہ سکندر راجہ شکیل حیدر شیخ جمیل اور رہنما موجود تھے مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان اللہ کی طرف سے نعمت ہے الطاف حسین نے پاکستان کے اداروں کو گالیاں دی ہیں وہ وطن کا غدار ہے مظاہرین نے یہ عہد کیا کہ ہم پاکستان کا دفاع کریں گے راجہ شکیل حیدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار ہیں اور اگر کسی مسلم لیگ کے لیڈر الطاف حسین سے ملاقات کی ہے اور وہ یہ ثابت ہو جائے تو وہ خود اور انکے دیگر ساتھی مسلم لیگ ن چھوڑ دیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved