کمیونٹی کومسئلہ کشمیرپرسرگرمیوں کومزیدتیزکرناہوگا،عبدالرشیدترابی
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیر عبد ا لرشید ترابی نے کہا کہ مسلمان کا خون ہر جگہ پانی کی طرح بہہ رہا ہے عزتیں پامال ہورہی ہیں انٹر نیشنل کمیونٹی اور اقوام متحدہ جس نے دنیا میں امن قائم کرنا تھا خاموش تماشائی ہے برما میں ہونے والے مظالم پر بھارت نے برما کی حکومت کی بھرپور حمائت کی ہے ظالموں کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے برما اور کشمیرمیں انسانیت کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ ان حالات میں دہشت گرد ممالک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام برمنگھم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کی تقریب سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، مقبوضہ کشمیر کے جلاوطن رہنما نذیر احمد قریشی، تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمد عاسی، معروف سیاسی اور سماجی رہنما نجمہ حفیظ، کشمیر انفارمیشن سنٹر کے چیئرمین خواجہ محمد سلمان، تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سیکریٹری مفتی عبد ا لمجید ندیم، جہانگیر ملک کونسلروں اور دیگر سیاسی، سماجی اور کمیونٹی رہنمائوں نے خطاب کیا، عبد ا لرشید ترابی نے کہا کہ بھارت کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں بھارت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے آبادی کی تناسب کو تبدیل کر رہا ہے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کے لیے آئین کے اندر تبدیلیاں کر رہا ہے اور کشمیری عوام بھارت کی ساتھ لاکھ فوج اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اس وقت سیاسی اور سفارتی محاذ پر بھارت گھناونے کردار کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت بیرون ملک کشمیر اور پاکستانی کمیونٹی کی کوششیں قابل تحسین ہیں موجودہ حالات میں سرگرمیوں کو مذید تیز کرنے ضرورت ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ستر سال سے قربانیاں دے رہے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے البتہ اب ضرور اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے مذید خون خرابے کو بند کرایا جائے اور جب تک مسئلہ پُرامن طور پر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ نذیرقریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ راجہ فہیم کیانی نے مہمان خصوصی عبدا لرشید کو دورہ برطانہ پر خوش آمدید کہا۔عدیل احمد آسی نے ڈنمارک میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والے کام روشنی ڈالی تقریب میں حافظ محمد ادریس، بیرسٹر رشید مرزا، راجہ قمر عباس، راجہ شوکت خان، حاجی اللہ دتہ، محمد زبیر شاہین، غضنفر محمود ڈاکٹر خرم بشیر ، محمد منیر مغل منیر احمد رضا، سائمہ سلیمان، فیصل مرزا، انعام الحق، افتخار جگنو اور دیگر کمیونٹی رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغازقاری محمد طیب کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved