آٹھ اکتوبراستقامت کے طورپرمنانے کادن ہے،ابوجہاد
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن(پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر،اوورسیز کے رہنماء راجہ ابوجہاد نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر تجدید عہد اور استقامت کے طور پر منانے کا دن ہے اس روز بارہ سال قبل آزاد کشمیر اور کے پی کے میں قیامت صغریٰ برپا ہوئی۔75ہزار انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں لاکھوں افراد معذور ہوئے،ہر طرف نفسا نفسی کا عالم تھا۔ایسے حالات میں مسلح افواج پاکستان،پاکستانی قوم اور بین الاقوامی برادری نے متاثرین زلزلہ کی بحالی میں جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فر ا مو ش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جہاں ہم اپنے پیاروں کی یاد میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں وہاں ہمیں آٹھ اکتوبر 2005کے دن سے سبق سیکھناہو گا۔معاشرے میں انصاف،مساوات اور میرٹ کا بول بالا کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔آٹھ اکتوبر کے دن کو منانے کا اصل مقصد معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنا ہے تاکہ خالق کائنات ہم سے راضی ہو اور ہمیں آزمائشوں میں نہ ڈالے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved