عقیدہ ختم نبوت پرآنچ نہیں آنے دینگے،مفتی عبدالمجیدندیم
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بر منگھم( پ ر)ایک سچا مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیتا ۔ پاکستان کی حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ میں ایسے افراد کو بے نقاب کیا جا ئے جنہوں نے حلف نا مے میں تبدیلی کر کے اللہ تعالیٰ کے غضب کو دعوت دی ہے۔حکمرانوں کو معلوم ہو نا چا ہیے کہ یہ عقیدہ مسلمانوں کے بنیا دی ایما نیا ت میں سے ہے جس کے تحفظ کے لیے وہ کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے سکرٹری جنرل مفتی عبدا لمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر بر منگھم میں خصوصی نشست سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا ''پاکستان کے مسلما نوں نے عقیدہ ختم نبوت کے لیے ماضی میں بھی بے مثال قربا نیاں دی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیا نیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا اور وہ آج بھی اس عقیدے کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کے لیے تیا ر ہیں لہٰذا کو ئی اس زعمِ با طل میں نہ رہے کہ پاکستان کے غیور عوام ، حق پرست علما ء و مشائخ اور اسلا می تنظیموں کے زعما ء اور کا رکنا ن اس حوالے سے خاموش رہیں گے۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے بر طانیہ کے علما ء و مشائخ سے بھی اپیل کی کہ وہ یہاں کی نئی نسل کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت سے آگا ہ کرنے کے لیے سیمینارز اور سوالات و جوابا ت کی نشستوں کا اہتمام کریں تا کہ یہاں کے نوجوانوں کو اس عقیدے کی اہمیت اور تاریخ سے آ گا ہی حاصل ہوسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved