مسلمانوں کے وسائل دوسرے استعمال کررہے ہیں،حافظ نثار
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

ڈربی( پ ر) پاکستان رابطہ کونسل ڈربی کے چیئرمین حافظ نثاراحمد رضا نے کہا ہے سعودی عرب کا بادشاہی دورہ روس اور ڈیڑھ ہزار شہزادوں کی پوری فوج اور دوسری طرف برما میں مسلمان چیخ و پکار کر رہے ہیں کہ اور ان کو اس مشکل وقت میں جن وسائل کی ضرورت ہے انہیں نظر انداز کر کے ایسے دورے کیے جارے ہیں اور وسائل کو ضائع کیا جا رہا ہے اور مسلمان پھر عالمی برادری سے اپیلیں کرتے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے مگراپنے حکمران جس طرح فضول خرچیوں میں مصروف ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے وسائل مسلمانوں پر خرچ ہوتے تو آج پچاس سے زیادہ مسلمان ملکوں کا کوئی وقار ہوتا بادشاہوں اور آمروں نے اپنے ذاتی مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی ہے عوام کو غلام بنا رکھا ہے مشکل وقت میں مسلمانوں کو بے یارو و مددگار چھور دیا جاتا ہے۔ حافظ نثار نے کہا کہ ان حالات میں مسلمانوں کی نئی نسل کے اندر رد عمل پایا جاتا ہے مسلمانوں پر مسلط حکمرانوں نے اگر اپنا طرز عمل نہ بدلہ تو پھر عراق، لبیا اور ثریا کا حشر ان کے سامنے ہے ۔ حافظ نثار نے کہا کہ محر الحرام کے اس مقدس مہینے اور واقعہ کربلا کی تاریخ تو بیان کی جاتی ہے مگر یزید جیسے حکمران آج بھی مسلمانوں پر مسلط ہیں ان کے بارے میں عوام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ آزادی کے بعد عالمی استعمار نے مسلمان ملکوں پر ہمیشہ اپنے ایجنٹوں کو اقتدار پر بٹھایا ہے تاکہ ان کے مفادت کا تحفظ رہے مسلمانوں کے اپنے وسائل دوسرے استعمال کریں اور انہیں آئی، ایم، ایف اور ورلڈ بنک کا غلام بنا دیا جائے اور یہی نیو ورلڈ آرڈر بھی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved