جرمنی کا جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی اقدامات پر اظہار تشویش
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برلن (آئی این پی ) جرمنی نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی اقدامات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگل کے قانون کو آئین اور حقیقی قانون کی جگہ پررکھ رہے ہیں لگتا ہے آئندہ ہفتے تک امریکہ اس سے علیحدگی اختیار کرے گا ۔جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گیبرئل نے ایک انٹریو میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیحدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگل کے قانون کو آئین اور حقیقی قانون کی جگہ پررکھ رہے ہیں.

زیگمار گیبرئل نے اس موقع پر کہا کہ ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات لگانے سے ہمیں کیا ملے گا.انہوں نے کہا کہ جرمنی کی حکومت جوہری معاہدے پرقائم ہے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ اگلے ہفتے تک امریکہ اس سے علیحدگی اختیار کرے گا جو بڑی تشویش کی بات ہو گی۔جرمن وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کو جنگ کے قانون سے تشبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے دنیاپرغیرمتوقع اثرات مرتب ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved