کشمیریوں نے بھارت کاغاصبانہ قبضہ کبھی تسلیم نہیں کیا،محمدغالب
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) کشمیر پر بھارت کی ننگی جارحیت غاصبانہ قبضہ وسع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف 27 اکتوبر کو تحریک کشمیر یورپ کے زیراہتمام یورپ کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ کشمیر منایا جائیگا احتجاجی مظاہرے اجتماع عام اور تقریبات منعقد کی جائیں گی دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے گی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے کہ بھارت کی فوج نے اس دن فوجی دراندازی کر کے کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشت گردی کے نتیجے میں پانچ لاکھ کشمیر یوں کا قتل عام ہو چکا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غاصابہ قبضہ کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیں کیا بھارت کی سات لاکھ فوج نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد سے مسلسل انکار کر رہا ہے بھارت نے ایسے کالے قوانین بنا رکھے ہیں کہ جس کے تحت وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے کے لیے حربے اور غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر منا کر دنیا کو یہ بتانا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی جد و جہد کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں آزادی سے کم کوئی آپشن قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں خطے کاامن مسئلہ کشمیرسے وابستہ ہے اور عالمی برادری اور بھارت کے حکمرانوں نے کشمیریوں سے جو وعدے کر رکھے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے اور اہل کشمیر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق دیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved