المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ یوکے کافری آئی کیمپوں کے شیڈول کااعلان
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ( پ ر ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے ) پاکستان اور کشمیر میں فری آئی کیمپوں کی سب سے بڑ ی مہم چلائے گی جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ آئی کیمپوں کی مہم تین ماہ جاری رہے گی جس کے دوران امراض چشم میں مبتلا دو لاکھ مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ ادویات، ٹیسٹ اور سفید موتئے کے آپریشن کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ آئی کیمپوں میں غریب اور مستحق مریضوں کے لئے بغیر ٹانکے کے آپریشن ، لینز، ادویات، رہائش، کھانے ، لیبارٹری ٹیسٹ بلڈ پریشر، شوگر، ہیپاٹائٹس بی اور سی سمیت ہر قسم کے معائنہ جات کا مفت بند و بست ہو گا۔ اس مہم کا عنوان'' آنکھوں کی روشنی سب سے لئے ''ہو گا۔اندھا پن ختم کرکے آنکھوں کی روشنی بانٹنے کی اس جد و جہد میں تمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں ۔ آئی کیمپوں کا شیڈول اس طرح ہو گا: 10-11اکتوبر مظفر آباد، 15اکتوبر بھارہ کہو، 17-18اکتوبر راولپنڈی، 26اکتوبر لاہور، 28-29اکتوبر خالق آباد میر پور ، 31اکتوبر یکم نومبر کوٹلی،7نومبر چڑھوئی، 8نومبر بھمبر، 9نومبر سماہنی، 10تا 13نومبر چنیوٹ، 14-15نومبر لاہور، 17نومبر گوجر خان، 18نومبر ڈڈیال، 20نومبر راجدھانی، 20نومبر سرائے عالمگیر، 22نومبر کوٹ مومن ، 26-27نومبر سیالکوٹ، 29نومبر مردان، 3دسمبر شور کوٹ، 6دسمبر تلمبہ، 8دسمبر ہارون آباد، ,10دسمبر بورے والا، 13دسمبر پاکپتن، 16دسمبر ساہیوال، 18دسمبر احمد پور سیال اور 20دسمبر کو فیصل آباد میں فری آئی کیمپ ہو گا۔ عبدالرزا ق ساجد نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کے افراد دل کھول کر مالی عطیات دیں تاکہ زیا دہ سے زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولیات مل سکیں، اس کے علاوہ آپ کسی مریض اور رشتے دار کے سفید موتئے کے آپریشن کروانا چاہتے ہیں تو اس سلسلہ میں بھی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved