جرمنی کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی اقدامات پرتشویش
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برلن ۔ (اے پی پی) جرمنی نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی اقدامات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گیبرئل نے جرمن نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے ممکنہ علیحدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگل کے قانون کو آئین اور حقیقی قانون کی جگہ پررکھ رہے ہیں،جرمنی کی حکومت جوہری معاہدے پرقائم ہے مگر ایسا لگ رہا ہے

کہ اگلے ہفتے تک امریکہ اس سے علیحدگی اختیار کرے گا جو بڑی تشویش کی بات ہو گی۔جرمنی کے وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کو جنگ کے قانون سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے دنیاپرغیرمتوقع اثرات مرتب ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved