اوورسیزپاکستانیوںکی کامیابیاں لائق تحسین ہیں،نعیم عباسی
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لو ٹن (پ ر )اوورسیز پاکستانی گزشتہ چھ دہائیوں سے برطانیہ میں مختلف شعبہ زندگی میں کامیابی کی منزلیں طے کرتے چلے آرہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے برطانیہ میں ڈاکٹرز انجینئرز چارٹرڈ اکائونٹینٹ وکلا اور سول سروسز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے جو کامیابیاں حاصل کی وہ لائق تحسین ہیں۔ گزشتہ چھے دہائیوں میں زندگی کے ہر شعبہ میں اوور سیز پاکستانی ترکی کی راہ پر گامزن ہیں آغاز کی دو دہائیوں میں سمندر پار پاکستانیوں نے انتھک محنت کی جس کی بدولت آج تیسری اور چوتھی نسل مستفید ہو رہی ہے۔ کاروبار ہو یا پروفیشنل ازم اوورسیز پاکستانیوں نے برطانیہ میں ڈاکٹرز انجینئرز چارٹرڈ اکائونٹینٹ وکلا اور سول سروسز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے جو کامیابیاں حاصل کی وہ لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار لوٹن میں راجہ غلام عباس اور راجہ عثمان کی جانب سے چارٹر اکاونٹینٹس فرم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم عباسی نے کیا-ممتاز علمائے دین پروفیسر مسعود اختر ہزاروی اور قاضی عبدالعز یز چشتی نے بھی اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات اور کام پر روشنی ڈالی اور خیر وبرکت کیلئے دعا کی سابق مئیر کونسلر مسعود۔ فرخ جمیل۔ فاروق بھٹی۔ حمزہ عباس راجہ شیراز کے علاوہ بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved