آزادی کی جتنی بھی قدرکی جائے کم ہے،سمیرہ مغل،شائستہ رزاق
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

سٹوک آن ٹرنٹ(محمد فیاض بشیر) آج ہم برطانیہ بھر میں پاکستان کے معرض وجود آنے کے بعد 70سالہ جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں اس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو یہ باور کروانا ہے کہ قائد اعظم نے جب علیحدہ ملک کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایک اسلامی ریاست میں رہنا ہے تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہمارے بزرگوں، نوجوانوں، عورتوں اور بچوں نے لاتعداد جانوں کے نذرانے پیش کئے اور ان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آزادی ملی اس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔ پاکستان کے وجود کو کچھ دشمن طاقتوں نے دلی طورپر تسلیم نہ کیا اور اب تک پاکستان کو غیر استحکام اور مٹانے کے لئے سپنے دیکھ کر مختلف حربوں سے مصروف عمل ہیں لیکن پاکستان تا قیامت قائم رہنے کے لئے بنا تھا۔ ان تقریبات کا مقصد برطانیہ میں بسنے والی نوجوان نسل کو مادر وطن کی مٹی سے لگاؤ کا رشتہ قائم اور مضبوط رکھنے کے لئے تاریخی حقائق سے آگاہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی و کمیونٹی کی انتہائی متحرک خواتین سمیرہ مغل اور شائستہ رزاق نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر سٹوک آن ٹرنٹ میں میرپور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سترہویں یوم آزادی کے سلسلہ میں رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان بے شمار مسائل کا شکار ہے ہم بیرون ممالک بسنے والے ہمیشہ ملک و قوم کی ہر طرح سے خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں اور یہی تعلیمات نوجوان کو دے رہے ہیں۔ کونسلر ماجد خان نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان نے جانی و مالی طورپر بہت نقصان اٹھایا ہے عالمی سطح پر اس کی پذیرائی ہونی چاہئے کیونکہ دنیا کے امن کو محفوظ بنانے کے لئے ایسا کیا گیا۔ راجہ قدرت اللہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ پڑھنے اور نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے قیام کی حقیقت جانی جاسکے۔ نظامت کے فرائض صائمہ خان نے سرانجام دئے۔ بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے اور میوزک کا پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اسلامک سنٹر کے چیئرمین محمد سلیم، نور وحید، نغمہ رزاق، بشارت علی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved