چوہدری آصف علی تحریک انصاف بریڈفورڈکے سرپرست اعلیٰ مقرر
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(نمائندہ خصوصیافتخار پوٹھی) تحفظ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ مسلم لیگ (ن) اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ میاں نواز شریف ہوش کے ناخن لیں اور پوری امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی عوام سے معافی مانگیں۔ اپنے مفادات کے لئے من مانیاں اور آئینی ترامیم کی جارہی ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر بریڈ فورڈ برانچ کے صدر چوہدری شیراز احمد جنگیاں کوٹلہ، سیکرٹری جنرل چوہدری ناصر حسین سرپرست اعلیٰ ڈی سی چوہدری آصف علی، چیف آرگنائزر بشارت بھٹی اور دیگر نے بریڈ فورڈ برانچ کے پہلے باضابطہ اجلاس سے کیا۔ جبکہ اس موقع پر تمام عہدیداران کی متفقہ مشاورت سے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔ جن میں سرپرست اعلیٰ بریڈ فورڈ برانچ کے لئے ڈی سی چوہدری آصف علی، اظہر حسین بابو نائب صدر، چوہدری عمر کاشر ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سعد قریشی ڈپٹی چیف آرگنائزر اور راجہ شبیر سماہنی میڈیا کوآرڈی نیٹر شامل ہیں۔ بریڈ فورڈ برانچ کے اجلاس سے سینئر نائب صدر چوہدری ماجد علی، نائب صدر چوہدری جہانگیر نگیال، نائب صدر صوفی مظہر حسین، نائب صدر جہانگیر جنجوعہ، سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد نعیم اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور تمام عہدیداران نے 27اکتوبر کو سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برلن جرمنی میں ملین مارچ میں شرکت کا بھرپور عزم کیا۔ اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملین مارچ میں شرکت کی بھی اپیل کی۔ آخر میں 8 اکتوبر کے شہداء زلزلہ کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved