حاجی صدیق کے گھرٹیبل پرمعجزانہ طورپرلفظ اللہ اورمحمدلکھا نظرآیا
  9  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (اوصاف نیوز) یو کے پی سی سی آئی کے صدر اور چیئرمین برینٹ مسجد حاجی چوہدری محمد صدیق گزشتہ ایک عرصہ سے اپنے ذاتی گھر برینٹ بارو کے اندر اپنے ایک ذاتی مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی والدہ محترمہ کی سہولت کے لئے گرائونڈ فلور ایک نیا کمرہ تعمیر کروا دیا اس کے لئے فرنیچر بھی پاکستان سے منگوایا گیا۔ گزشتہ روز نئے تعمیر شدہ کمرہ کو استعمال کرنے کے لئے چوہدری محمد صدیق کی فیملی اس کمرے کے اندر گئی تو وہاں پاکستان سے منگوائے گئے سنٹرل ٹیبل پر نظر پڑی تو معجزانہ طور پر ٹیبل ٹاپ پر اﷲ اور محمدۖ کا نام بنا دکھائی دیا جو پوری فیملی کے لئے ایک خوشگوار معجزہ تھا۔ ٹیبل کا ٹاپ فارمیکا سے بنا ہوا ہے اس کمرے کے اندر قبل ازیں کوئی فیملی ممبر بھی نہیں گیا ہوا۔ اس معجزے پر حاجی چوہدری محمد صدیق نے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے اور فیملی کے لئے اس خوشگوار معجزے کو اپنے لئے باعث سعادت جانا اور اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved