برمنگھم میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس14اکتوبرکوہوگی
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم( پ ر) دنیا کے مختلف ممالک میںوسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 14 اکتوبر بروز ہفتہ برمنگھم میں انٹرنیشنل ہیومین رائٹس کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کانفرنس کے مہمان خصوصی کنونیر آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل اورممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبد الرشید ترابی ہونگے۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وفود اور نمائندے شرکت کریں گے دنیا کے جن ممالک میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ان پر روشنی ڈالی جائے گی۔ کانفرنس کے انعقاد اور اغراض و مقاصد کے حولے سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے انٹرنیشنل ہیومین رائٹس کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ممالک کی جوابدہی ہونی چاہے برما میں حالیہ نسل کشی کی جو داستانیں رقم ہوئی ہیں ان مناظر کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں انسانوں کے اعضا کو جس طرح کاٹا جا رہا ہے اور معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ جو ظلم ہو رہا جس کے اندر انسانیت وہ برداشت نہیں کر سکتا اس طرح کشمیر ،فلسطین بھارت، مشرقی وسطیٰ اور افریقہ کے مختلف مماک میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے اور عالمی برادری اس پر خاموش تماشائی ہے مظلوم اور محکوم قوموں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت ہے۔ راجہ فہیم نے کہا کہ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ہیومیں رائٹس کمیشن کی کارکردگی عالمی امن کے ادراروں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی آئندہ کے لائحہ عمل پر بحث اور مشاورت کی جائے گی اور کانفرنس کے شرکاء اپنی تجاویز اور مشوروں سے آگاہ کر یں اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved