استعمارکے ایجنٹ ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں،حافظ ادریس
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتسابی عمل کی رفتار اگر اسی طرح جاری رہی تو اگلے الیکشن میں وہی کرپٹ اور لٹیرے اقتدار میں آئیں گے جاگیردار اور وڈیرہ شاہی جمہوریت کے راستے میں اصل رکاوٹ ہیں ستر سال سے یہ طبقہ ملک پر مسلط ہے جس نے سیاسی اور معاشی دہشت گردی کر کے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے استعمار کے یہ ایجنٹ پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ان کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا ہے اور اب بھی ملک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن سیاستدانوں نے کرپشن کی ہے وہ اس لوٹی ہوئی دولت کو استعمال کر کے ووٹ خرید کر اقتدار میں آتے ہیں الیکشن میں کروڑوں روپے خرچ کرنے والے اقتدار میں آکر اپنے سرمائے کو پورا کرتے ہیں جمہوریت کے نام پر ملک اور قوم کو لوٹا جا رہا ہے ایسا کوئی ادارہ نہیں کہ ان عناصر کو کوئی سزا دے سکے پانامہ کیس میں جن لوگوں کو سزا دی گی وہ بھی اسے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں اسے انتقامی کاروائی قرار دیا جا رہا ہے احتساب کے اداروں اور عدلیہ کو مشکوک بنایا جارہا ہے۔ حافظ ادریس نے کہا کہ اگر ملک دشمن عناصر کو میڈیا نے بے نقاب کیا ہے مگر سزا دینے والے اداروں میں سیاسی وابستگیوں کی بنا پر کی گئی بھرتیوں کے نتیجے میں ہر جگہ ایک کرپٹ مافیا بیٹھا ہوا ہے ججزز ، وکلا اور سیاستدانوں نے ماضی میں قانون کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے مجرموں کو بچانے کے لیے سودے ہوتے رہے یہ کرپٹ طبقہ بھی اب کھل کر میدان میں آگیا ہے عدل اور انصاف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اندرخانے ایک جنگ جارہی ہے عدلیہ، فوج اور میڈیا کو نشانہ بنا رکھا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved