کیو،ترک صدرکی یوکرینی ہم منصب سے ملاقات
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

کیو۔(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب پیٹرو پورو شینکو سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد انہوں نے اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم نہیں کرتا ہے اورہم یوکرین کی خود مختاری کریمیا سمیت اس کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کی حمایت کرتے ہیں۔

یوکرین کی طرف سے ملک سے وفاداری کا ثبوت پیش کرنے والے کریمیا تاتاروں کی حمایت سے ہم بے حد خوش ہیں۔انہوں نے کریمیا تاتار برادری کے نمائندوں کیساتھ بھی ملاقات کی۔صدر اردگان نے کہا کہ یوکرین علاقائی استحکام، سلامتی اور امن کے لیے کلیدی ممالک میں سے ایک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے دو طرفہ تعلقات کا سٹریٹیجک نقطہ نظر سے جائزہ لیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved