انسانی تاریخ شہدائے کربلاپرقیامت تک فخرکرتی رہے گی،پیرظفراللہ
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )کوونٹری کی جامع مسجد المدینہ غوثیہ رضویہ میں اہل بیت کانفرنس و جلسہ شہادت امام حسین علیہ اسلام منعقد ھوا جس میں مقررین نے شان اھل بیت اور شہدائے کربلا کی عظمت و دین اسلام کے لئے دی گئیں عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ھوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اس پاکیزہ و مبارک نورانی محفل پاک و کانفرنس کا آغاز نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد اللہ پاک کے نورانی کلام پاک سے ھوا جس کے بعد شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیرسید ظفراللہ شاہ نے معرکہ کر بلا کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ اسلام نے اپنے نانا سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اسلام کی بقا کے لیے ایسی عظیم قربانی دی جسکی تاریخ انسانیت میں مثال نہیں ملتی تاریخ انسانیت شہدائے کربلا پر قیامت تک فخر کرتی رہے گی امام حسین علیہ اسلام نے شہادت کی قربانی دے کر عالم اسلام کے مسلمانوں کو سبق دیا کہ حق کی خاطر جان جاتی ھے تو جائے مگر باطل قوتوں کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرو مومن کی گردن کٹ تو سکتی ھے جھک نہیں سکتی یزید لعنتی ھے اور اس پر قیامت تک لعنتیں پڑتی رھیں گی علامہ پیر سید حسینی میاں اشرفی کچھچھوی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ایک پاکیزہ ھاتھ ایک فاسق فاجر کے ھاتھ میں کیسے جا سکتا تھا یزید و شمر کا آج نام و نشان مٹ گیا ھے ان کا کوئی نام لیوا نہیں ھے جبکہ شہدائے کربلا کا قیامت تک تذکرہ ھوتا رھے گا اھل بیت سے محبت کرنے والے اللہ کے مقبول بندے ھیں جو لوگ اللہ کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم اور انکی آل سے محبت کرتے ھیں ان سے مالک کائنات بھی محبت کرتا ھے اور ان پر اپنے فضل و کرم کی برسات کر دیتا ھے امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد منانے سے ایمان تازہ ھوتا ھے محقق برطانیہ و اہل سنت والجماعت کے نامور عالم دین علامہ ظفر محمود فراشوی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نواسوں کی شہادت کا ذکر فرما دیا تھا اور شہدائے کربلا کی سر زمین کا بھی بتا دیا تھا یہ معرکہ حق و باطل کا تھا حسینیت و یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ھے امت مسلمہ کو باطل قوتو ں سے مقابلہ کے لیے متحد ھونا چائیے امت مسلمہ پر آج پھر مشکل وقت آن پڑا ھے اور امت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسلام دشمنوں کے منفی اثرات کی زد میں ھے عالم اسلام کے مسلمانوں کو متحد ھو کر دشمنان اسلام کا ھر محاذ پر بھرپور مقابلہ کرنا چائیے اور امت مسلمہ کی بیداری کے لیے اسوہ حسین کو مشعل راہ بنایا جائے محبت اھل بیت ایمان کی معراج ھے اسلام امن سلامتی کا دین ھے اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے یزید کے پیروکار ھیں علامہ محمد دین سیالوی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی شہادت ایک عظیم شہادت ھے اس شہادت سے قربانیوں کا جذبہ بیدار ھوتا ھے یذید پلید فاسق فاجر انسان تھا وہ اقتدار کی ھوس میں تھا آج اس کا نام و نشان بھی نیں ھے امام حسین علیہ اسلام کی شہادت اسلام کی سربلندی کے لیے تھی انھوں نے ایسی نماز ادا کی جو کوئی ادا نیں کر سکا کربلا کی سر زمین پر نماز ادا کر کے نماز کی ادائیگی اور نیزے کی نوک پر تلاوت کلام پاک کر کے تلاوت قرآن کا درس دیا ھے ظالم کے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیا ھے اور ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی کر کے اللہ کی رضا و قربت حاصل ھوتی ھے آج امت مسلمہ کو متحد ھونا چائیے اور یذیدی قوتوں کو بتلا دینا چائیے کہ تمہارا کوئی حملہ ھم کو کمزور نہیں کر سکتا شعلہ بیان مقرر علامہ فاروق نظامی نے کہاکہ علامہ نبیل افضل لائق تحسین ھیں کہ انھوں نے شاندار مدرسہ قائم کیا اور ملت اسلامیہ کے نو نہالوں کے لیے شاندار مستقبل کے لیے عظیم کام کیاشہدائے کربلا کا یہی پیغام ھکہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ھی حسینیت ھے حق کی حقانیت کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دو اور ظالم کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرو ۔سٹیج پر شیخ الحدیث علامہ محمد یوسف نقشبندی حافظ عبدالغفور سلطانی صابزادہ عرفان احمد شاہ حافظ خلیل سلطانی پیر سید فاروق شاہ و دیگر علمائے کرام بر اجمان تھے جلسہ کی صدارت پیر سید فاروق شاہ نے کی اور انھوں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور مدرسہ کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کیا علمائے کرام و پیر عظام نے علامہ نبیل افضل کے زیر تعمیر و تکمیل مدرسہ کے سلسلہ میں انکو خراج تحسین بھی پیش کیا دربار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں شمع رسالت کے پروانوں نے ھدئیہ نعت پیش کیں اور منقبت پنجتن پاک کے ساتھ عارفانہ کلام بھی پیش کیا شیخ الحدیث نامور عالم دین علامہ محمد یوسف نقشبندی نے شہدائے کر بلا و عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی اور حاضرین جلسہ کو لنگر بھی پیش کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved