میلبورن،آسٹریلیا کا رواں ماہ انگلینڈ ویمن کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

میلبورن۔ (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ انگلینڈ ویمن کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کیلئے ویمن سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ تہلیا میگراتھ اور لارین چیتل کی دوبارہ ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو رواں برس انگلینڈ میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کیلئے ٹیم سے نظر انداز کر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ چیتل اور میگراتھ سمیت چھ نئی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ کیلئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 22 اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ریچل ہائنز، کرسٹن بیمز، ایلکس بلیکویل، نیکولے بولٹن، لارین چیتل، ایشلیگ گارڈنر، جیس جوناسین،

الیسا ہیلی، تہلیا میگراتھ، بیتھ مونی، علیزے پری، میگن سکٹ، علیزے ویلانی اور ایمانڈا جیڈ ویلنگٹن پر مشتمل ہے، اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ میں صرف ایک کھلاڑی کا اضافہ کیا گیا ہے، بلینڈا واکاریوا ٹیسٹ میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved