جرمنی، برآمدات کے حجم میں 3.1فیصد اور درآمدات میں 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برلن ۔ (اے پی پی) جرمنی نے کہاہے کہ اگست کے دوران اس کی کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ماہ کے دوران برآمدات کے حجم میں 3.1فیصداور درآمدات میں1.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ شماریات سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست میں ملکی کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہنے کی وجہ سے برآمدات کے حجم میں 3.1 فیصداور درآمدات میں1.2فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریڈ سرپلس 20.0 ارب یورو رہا جو جولائی میں19.3ارب یورو رہا تھا۔اسی طرح کرنٹ اکاؤنٹ

سرپلس اگست میں کم ہو کر 17.8 ارب یورو پر آگیا جو جولائی میں 19.6 بلین یورو تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) جرمنی کی معاشی شرح نمو 0.7فیصد رہی جبکہ دوسری سہ ماہی کے دوران یہ شرح 0.6 فیصد رہی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved