کمیونٹی مسائل کی نشاندہی کرے،ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے،عامرآفتاب
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ کے علاقہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی کی خدمت کے لئے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے دروازے ہنگامی صورتحال میں دفتری اوقات کے علاوہ بھی کھلے ہوئے ہیں۔ اسی جذبہ اور خدمت کو لیکر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے اور عہدے کے ساتھ انصاف کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد سے آفس میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی کمیونٹی کا رویہ دوستانہ اور ملنسار ہے ہماری یہ توقعات ہیں کہ کمیونٹی کے نمائندگان تمام مسائل بارے قونصلیٹ کو آگاہ کریں انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اس کے لئے باہمی تعاون اور کھلے دل کے ساتھ اپنے تحفظات کا ایک دوسرے سے اظہار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی اصل تصویر کو بیرون ممالک اجاگر کرنے بارے آپ تمام لوگ سفیر ہیں۔ مادر وطن کی عالمی سطح پر پذیرائی کے لئے آپ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر سالیسٹر محمد شعیب تاج نے یقین دہانی کروائی کہ کمیونٹی کے مسائل و دیگر امور قونصل جنرل کے ساتھ ملکر حل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ ہارون کھٹانہ نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر مسائل پاسپورٹ، نیکوپ کارڈ وغیرہ کے ہیں امید ہے نئے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جانفشانی سے کام کریں گے۔ اس موقع پر کونسلر باسط شیخ، الحاج محمد عارف، ملک محمد طارق نواب و دیگر افراد بھی موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved