ملین مارچ تحریک آزادی کشمیرمیں سنگ میل ثابت ہوگا،ڈاکٹرپرویز
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

نیوکاسل(پ ر) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27 اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دیوارِ برلن کے اوپر مارچ کے اعلان سے تحریک آزادی کشمیر پر نئی روح پھونک دی ہے۔ 27 اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہونیو الے ملین مارچ تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل ثابت ہوگا ہزاروں کی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی شرکت کرکے بھارت کے کشمیریوں کے قاتل وزیراعظم مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے کردار ادا کرنے پر مجبور کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے قائد پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا بھارت کے مظالم کے باعث دیوار برلن کے اوپر ملین مارچ ضروری ہوگیا تھا انہوں نے برطانیہ سمیت پورے یورپ سے کشمیری کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے جرمنی میں ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے مزید کہا آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے تحریک آزادی کشمیر کے نام پر سیر سپاٹے انتہائی افسوسناک امر ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ریاستی وسائل پر یورپ کا دورہ کرنا نہ صرف ریاستی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے ساتھ مذاق ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved