ہرشہری کوعزت،انصاف ملنا پی ایس پی کاپیغام ہے،الطاف شاہد
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر سینئر نائب صدر ڈاکٹر سرور خان' مرزا خلیل اﷲ اور فرحان راجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے سندھ کے دورہ سے دیہی اور شہری کی تفریق ختم ہوجائے گی انہوں نے مزید کہا پاک سرزمین پارٹی کا پیغام ہے پاکستان کے ہر شہری کو عزت اور انصاف ملنا چاہئے اور اختیارات جب تک نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے جاتے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے کس قدر افسوس کا مقام ہے ستر سالوں میں حکمران پاکستان کی 22کروڑ عوام کو صاف پینے کا پانی مہیا تک نہیں کرسکے شہروں میں عوام کھارا اور گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور اندرون سندھ اور دیہاتوں میں آج بھی ایسی جگہیں ہیں جہاں جانور اور انسان ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں اسکولوں کی حالت زار اور موجودہ تعلیمی نظام کا بھانڈہ موجودہ نتائج سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے جہاں سینکڑوں سکول اور کالج پاکستان کے مستقبل کے معمار کو کیا بنانا چاہتے پاکستان کا موجودہ تعلیمی نظام اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوسکتا جب تک دوہرہ تعلیمی نظام رائج ہے بوٹی مافیا نے تعلیمی نظام کی دھجیاں اڑا دی ہیں سرکاری اسکولوں کی عمارتیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں اور کچھ تعلیمی اداروں میں جانور بندھے نظر آتے ہیں پنجاب میں جاگ پنجابی جاگ اور سندھ میں سندھ کارڈ کھیلنے والوں کے درمیان ایسی لسانیت کی سیاست شروع کی کہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی لسانیت کو ہوا دی گئی ایسے حالات میں تقسیم برصغیر کے وقت ہجرت کرنے والی اوراردونے بھی APMSO اور MQMکے نام پر سیاست کی مگر وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان ہرگز لسانیت اور فرقہ واریت کے ذریعے قائم نہیں رہ سکتا پاک سرزمین پارٹی نے پہلے دن سے پاکستان کا پرچم اٹھا کر وطن پرستی کا درس دے دیا ہے اور پاک سرزمین پارٹی کا پیغام بھی یہی ہے ہم توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں یہی پیغام لے کر پاک سرزمین پارٹی کے قائدین اندرون سندھ کی عوام کے پاس جارہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved