کارکنان بے تابی سے سردارعتیق کی آمدکے منتظرہیں،بشیررٹوی
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کافی عرصہ کے بعد برطانیہ کے دورے پر تشریف لارہے ہیں اس سے کارکنان کے اندر جوش و جذبہ انتہائی عروج پر پہنچ چکا ہے اور ہم بے تابی سے ان کی آمد کے منتظر ہیں۔ راچڈیل اور بولٹن کے مرکزی قائدین سے ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں تاکہ تمام معاملات کو صحیح طریقے سے طے کرتے ہوئے اتفاق رائے قائم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے جماعتی رہنمائوں سے ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے قائد سردار عتیق احمد خان کے زیادہ سے زیادہ پروگرام مختلف شہروں میں ترتیب دیں تاکہ وہ کارکنان سے مل کر ان کے جذبات' خیالات اور جماعت کی بہتری اور مزید افراد کو شامل کرنے کی حکمت عملی بارے ان کے فیصلہ پر مستقبل میں عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر برطانیہ بھر کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے کارکنان کو متحرک کررہے ہیں کیونکہ قائد اس دورہ کے دوران تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم بارے برطانیہ کے مختلف فورمز پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے تازہ ترین صورتحال بارے آگاہی بھی دیں گے۔ اس موقع پر برطانیہ یوتھ ونگ کے چیئرمین ریاض احمد بڑالوی' راچڈیل برانچ کے صدر لالہ علی اصغر اور مجلس عاملہ کے ممبر شیخ سرفراز بھی موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved