میت کی تدفین،ویزہ ،زمینوں پرقبضہ جیسے مسائل حل کئے جائیں،آل پارٹیزکوآرڈی نیشن کمیٹی
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (اوصاف نیوز) اوورسیز مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ویسٹ میڈ لینڈ کمیونٹی فورم کا قیام جو برمنگھم میں لیڈر آف سٹی کونسل' نومنتخب میٹرو میئر اینڈی سٹریٹ سٹی کونسل اپوزیشن لیڈر سمیت قونصلر جنرل پاکستان احمر اسماعیل اور کورنر کے چیف سے ملاقاتیں کرکے مسائل کے حل کے لئے ٹائم فریم یا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ برمنگھم میں تدفین کے اخراجات برطانیہ بھر سے تمام کونسلوں سے زیادہ ہیں ' ایم آئی آر سکین مشین نہ ہونے کی وجہ سے میت ہفتہ دس دن پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں پڑی رہتی ہے لواحقین دس دنوں تک ہر روز جیتے مرتے ہیں۔ بریڈ فورڈ کی طرح برمنگھم میں بھی کونسل آف برمنگھم مساجد قائم کی جائے تاکہ ایک نمائندہ سب کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کا حل کرسکے۔ پاکستان سے آنے والے حصول تعلیم کے لئے طلبہ کو پاکستان قونصلیٹ برمنگھم پاسپورٹ نادرہ سمیت دیگر دستاویزات کا اجراء کرنے میں مدد کرے۔ پاکستان و آزاد کشمیر میں زمینوں کے معاملات کے حل کے لئے قونصل جنرل ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کام کرتے ہوئے زمینوںکے معاملات کے لئے معاونت کرے فیونرلکمیٹیاں بھی میت کے حوالے سے مناسب چارجز کرے۔ ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں رہنمائوں نے کیا۔ میزبانی پاکستانی فورم کے چیئرمین قاری تصور الحق مدنی' چوہدری شاہ نواز' راجہ امجد خان سمیت سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای' سابق میئر چوہدری منظور حسین' حاجی بشیر آرائیں' ڈاکٹر اختر الزمان غوری' چوہدری اعظم سابق کونسلر' چوہدری اخلاق احمد' مرزا اختر محمود' سابق کونسلر اشتیاق' رانا نوید احمد' راجہ ظہور' چوہدری ظہور سرور' ظفر اسلام' محمد نذیر' محفوظ مغل' وحید مراد' قاری اشتیاق' سردار اخلاق احمد' مولانا عمران الحق' راجہ ذوالقرنین' غفار بھٹی' سابق صدارتی مشیر واجد برکی سمیت پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں' یہاں کی مین سٹریم پارٹیوں لیبر پارٹی' ٹوری پارٹی لب ڈیم سمیت متعدد مساجد کمیٹیوں کے ممبران ضیاء القرآن چوہدری خلیل ' انٹرنیشنل مسلم فورم کے صاحبزادہ محمد رفیق چشتی' راجہ طارق' چوہدری وادی ' مزمل بٹ' ظہور بٹ اور دیگر کثیر تعداد میں کمیونٹی خدمات کرنے والوں نے شرکت کی۔ قاری تصور الحق مدنی نے کہا کہ ویسٹ میڈ لینڈ کمیونٹی میں درپیش مسائل کو مل جل کر حل کرنا ہماری ترجیح ہے اس کے لئے ہم سب کو اپنی ذات کی قربانی دینا ہوگی۔ ہمیں ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ یورپ کی سب سے بڑی لوکل اتھارٹی اور برطانیہ کی سب سے بڑی کونسل میں تدفین ' کورنر کے حوالے سے مسائل' موت کے بعد میت ہفتہ دس دن تک ہسپتالوں کے مردہ خانوں یا کولڈ رومز میں پڑی رہتی ہیں لواحقین ہر روز مرتے جیتے ہیں اس مسئلے کا سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ اب اس بڑے تاریخی شہر میں جینا آسان اور مرنا مشکل ہوگیا ہے۔ مقامی قبرستان میں جگہ بھی کم پڑ گئی ابھی سے سٹی کونسل مساجد کمیٹیاں اور کمیونٹی رہنمائوں کو چاہئے کہ مل کر اس کا مناسب حل نکالیں۔ چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ تدفین کے حوالے سے برمنگھم میں اخراجات سب سے زیادہ ہیں دیگر کونسلوں میں برمنگھم کی نسبت اخراجات پچاس فیصد سستے ہیں۔ سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ کمیونٹی جس دن اپنے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہوئی تو کوئی مشکل درپیش نہیں رہے گی۔ سابق مشیر چوہدری منظور حسین نے کہا کہ مقامی فیونرل سروسز بھی چارجز زیادہ لگاتی ہیں حالانکہ فیونرل سروسز جو مساجد کا حصہ ہیں وہ پبلک فنڈ سے ہی چلتی ہے سابق کونسلر چوہدری اعظم نے کہا کہ یہ تمام مسائل منتخب کونسلرز تک ہیں عوام دیکھ کر اپنے ووٹ پول کرے تو کونسلر سنجیدہ ہو کر کام کریں گے وگرنہ اسی طرح چلتا رہے گا۔ ڈاکٹر اختر الزمان غوری' چوہدری واجد برکی' ظہور سرور نے کہا کہ ہر محکمہ کے متعلق ایک کمیٹی بنا کر متعلقہ محکمے سے رابطہ کرکے حل تجویز کیا جائے۔ جید چوہدری نے کہا کہ ویسٹ میڈ لینڈ میں تمام کمیونٹیز کو اس طرح کے مسائل کے حل کے لئے مشاورتی اجلاس جاری رکھنے ہوں گے طے یہ پایا کہ راجہ امجد خان' چوہدری شاہ نواز' قاری تصور الحق مزید ایک اور بڑی میٹنگ اور مشاورت کو وسعت دے کر رہنمائوں کو اس میں شامل کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved