آزادکشمیرحکومت بلاتخصیص ترقیاتی کام کرارہی ہے،راجہ انعام اللہ
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

ہائی ویکمب (مسرت اقبال) مسلم لیگی رہنما راجہ انعام اﷲ خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہ برطانیہ اور یورپ کو مسئلہ کشمیر اور یورپ میں آباد کشمیری کمیونٹی جو کہ مسئلہ کشمیر کے لئے برطانیہ اور یورپ میں مصروف کار ہے کے لئے حوصلہ مند اور تحریک آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے مقبوضہ کشمیر میں برسرپیکار مجاہدوں کے لئے توانائی قرار دیا ہے۔ راجہ انعام اﷲ خان نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کی مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بلا تخصیص تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کاموں کے رقمیں مختص کردی ہے تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو سہولت میسر ہو اور دوسرا مسئلہ کشمیر کے لئے آزاد حکومت کی تمام توانائیاں وقف کرکے موجودہ حکومت نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ راجہ انعام اﷲ خان نے کہا کہ کنٹرول لائن پر تسلسل سے متاثر ہونے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو موجودہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر حکومتی اور انتظامی مشینری کو وقف کیا ہوا ہے جس کا مثبت نتیجہ ہے کہ لوگ بھارتی دہشت گردی کے سامنے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو کہ بذات خودمسئلہ کشمیر اور تحریک کے لئے اہم ترین ہے۔ راجہ انعام اﷲ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت میرٹ کی بنیادوں پر ملازمتوں میں بھرتی کے لئے اپنی پارٹی اور خیر خواہوں سے مزید تنقید کا نشانہ بنی لیکن موجودہ حکومت نے میرٹ کو لاگو کرکے ایک مثال قائم کی ہے جس سے برادری ازم' علاقائی ازم اور بالخصوص اداروں کو تباہ حالی سے بچانے کی جانب پہلا موثر قدم اٹھایا ہے جس پر موجودہ حکومت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ راجہ انعام اﷲ خان نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہ موجودہ وزیراعظم کو تنقید بھی کرتے ہیں کہ انہیں کارکنان کے ساتھ زیادہ رابطہ رکھنا چاہئے اور جہاں کارکنان سیاسی طور پر ایڈجسٹ ہوسکتے ہیں انہیں بغیر کسی تاخیر کے ایڈجسٹ کیا جانا چاہئے اس سے کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ راجہ انعام اﷲ خان نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے وہ اور دیگر کارکنان سپاہی ہیں وزیراعظم انہیں جو بھی حکم دیں گے وہ اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved