لندن،ہائی کمیشن کے زیراہتمام ویدااحمد کے فن پاروں کی نمائش
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ( ا و صا ف نیو ز )پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے پرنس سکول آف ٹریڈیشنل آرٹس میں ویدا احمد کی مصوری کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش میں عصر حاضر کی مصورہ کے طور پر ویدا احمد کی مہارتوں کو اجاگر کیا جائے گا جو اپنے کام میں پینٹنگ کے روایتی منی ایچر طریقوں اور مواد کا استعمال کرتی ہیں۔ ویدا احمد نے ابتدائی تربیت یونیورسٹی آف پنجاب لاہور اور پھر رسکن سکول آف ڈرائنگ اینڈ فائن آرٹس، اوکسفرڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ پرنس سکول آف ٹریڈیشنل آرٹس، لندن کی طالبہ بھی رہی ہیں جہاں سے انہوں نے فارسی، مغل اور پہاڑی ڈرائنگ اور پینٹنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک جانی مانی مصورہ ہیں اور دنیا بھر میں چالیس سے زائد نمائشوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے ویدا احمد کے فن پاروں کی یہ نمائش لندن میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ نمائش کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ویدا احمد کا کہنا تھا کہ ''ایکوز آف کنٹمپلیشن'' کے عنوان سے ان کے فن پارے عصرحاضر کی ایسی تخلیقی کاوشیں ہیں جن میں قدیم منی ایچر پینٹرز کی تاریخی تحریروں، مواد اور کام کرنے کے طریقوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انداز مصوری کئی سالوں سے میرے کام کا حصہ رہا ہے۔ اس روایت کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان طریقوں کو تسلسل دیا جائے اور آرٹسٹوں کی آئندہ نسل کو ان علوم سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس میں وقت لگتا ہے لیکن اگر ہم پرانے طریقوں کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں تو آنے والے سالوں میں آرٹ کو ایک شاندار درخشاں رخ دیا جا سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved