تنازعہ کشمیرحل نہ ہونااقوام متحدہ کی ناکامی ہے،مفتی عبدالمجید
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بر منگھم( پ ر)کشمیر کے تنا زعے کا حل نہ ہونا اقوامِ متحدہ کی لگاتار نا کا می ہے۔کشمیری گذشتہ نصف صدی سے استصوابِ را ئے کے منتظر ہیں ۔بھارت انہیں ان کا حق ِ آزادی دینے کے بجا ئے ان سے اُن کا حق زندگی بھی چھین رہا ہے ۔پیلٹ گنوں کے بہیما نہ استعما ل کے نتیجے میں کشمیریوں کی نسل مستقل طور پر اندھی اور نا بینا کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے سیکرٹری جنرل مفتی عبدالمجید ندیم نے اپنے ایک خصوصی بیا ن میں کیا ہے۔انہوں نے کہا تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے زیرِ اہتما م چودہ اکتوبر کو بر منگھم میںہو نے والی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کا نفرنس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اقوامِ عالم کو یہ با ور کرایا جا ئے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی زبردست خلاف ورزیا ں کر رہا ہے بلکہ کنٹرول لا ئن پر بھی آئے روز گولہ با ری کر کے معصوم اور نہتے مردوں ،عورتوں اور بچوں کو شہید اور اپاہچ کر رہا ہے ۔ایسے میں عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارتی مظالم کی نہ صرف واضح الفا ظ میں مذمت کریں بلکہ ان مظالم کو رکوانے میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے علما ئے کرام ،مفتیانِ عظام اور پیرانِ طریقت سے درخواست کی کہ وہ آنے والے جمعے کے خطبا ت میں مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والی انسانی حقوق کی پا ما لیوں اور ظلم و ستم کو اجا گر کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کی استقامت کے لیے دعا بھی فرما ئیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved