سانحہ کربلا ایک مکمل مدرسہ تعلیمات اسلامی ہے،علامہ احمدحسین
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بر یشیا (پ ر )امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور آپ کے جمیع رفقا شہدا کربلا کی فقید المثال قربانی نے اسلام کو قیامت تک کے لئے ایک نئی زندگی عطا کر دی۔اسلامی تعلیمات کی اصل صورت اور نظام خلافت راشدہ کے اوصاف امت مسلمہ پر واضح ہو گئے۔اسلام کے نظام شورائیت اور نظام عدل کی قدروقیمت پھر سے اذھان و قلوب میں تازہ ہو گئی ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈاوورسیز ٹرسٹ کے صدر پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے شہادت حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محمدیہ اسلامک سنٹر بریشیا میں شاہ ولایت فائونڈیشن اٹلی اور النور اسلامک سنٹر لاگو نے کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔مقامی علما کرام اور نعت خوانان حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بریشیا کی اسلامی تنظیموں کے نمائندگان بطور خاص شامل ہوئے۔علامہ سید احمد حسین ترمذی نے کہا کہ سانحہ کربلا ایک مکمل مدرسہ تعلیمات اسلامی ہے۔حق گوئی، استقامت، جرآت، ثبات، ایثار و قربانی، غیرت و حمیت اور عبادت کی حقیقی روح اسی سے بیدار ھوتی ہے۔شاہ ولایت فائونڈیشن اٹلی کے چیئرمین صاحب زادہ پیر سید رفاقت حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان قیامت تک کے لئے ایک واضح فرق ہمیں سیرت امام عالی مقام سے حاصل ہوتا ہے اور امت مسلمہ کے دکھوں کا مداوا بھی امام حسین علیہ السلام کی پیروی میں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved