ترکی، وال اسٹریٹ کی خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ (آئی این پی ) ترک عدالت نے وال اسٹریٹ کی ایک خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا سنا دی ،عائلہ البیرک کا سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے وال اسٹریٹ کی ایک خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر انچیف گیرارڈ بیکر نے رپورٹر عالیہ البیرک کو 2015 میں لکھے جانے والے ایک آرٹیکل کی پاداش میں سنائی جانے والی اس سزا کی مذمت کی ہے۔ عائلہ البیرک

فن لینڈ اور ترکی کی دوہری شہریت رکھتی ہیں اور انہوں نے یہ آرٹیکل ترکی کے بحران کے شکار جنوب مشرقی علاقے کے حوالے سے تحریر کیا تھا۔ وہ اس وقت نیویارک میں ہیں اور انہوں نے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved