فرانسیسی شہر مارسے میں دہشت گردی، حملہ آور کا بھائی گرفتار
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

زیورخ ۔ (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے فرانسیسی شہر مارسے میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے عسکریت پسند کے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق زیورخ میں پولیس نے بتایا کہ جن دو افراد کو رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے درمیان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا،

ان میں سے ایک مارسے کے حملہ آور کا بھائی ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا۔ فرانس کے ساحلی شہر مارسے میں یکم اکتوبر کو ایک عسکریت پسند نے چاقو سے حملہ کر کے دو خواتین کو قتل کر دیا تھا۔ بعد میں یہ حملہ آور خود بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved