پی ٹی آئی برطانیہ کاسمندرپارپاکستانیوں کے حق رائے دہی کیلئے جدوجہدکافیصلہ
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (رپورٹ :شیراز خان )مورخہ 8 اکتوبر 2017 کو پورے برطانیہ سے پی ٹی آئی یوکے کی منتخب ارکان ویلز کے شہر نیو پورٹ میں جمع ہوئے اور اپنا آگے کا لائحہ عمل مرتب دیا ۔اس میٹنگ کی صدارت صدر پی ٹی آئی برطانیہ ریاض حسن نے کی جبکہ انکو جنرل سیکرٹری عبدالباسط شاہ مشوانی، سیکرٹری اطلاعات رانا جہانزیب کی معاونت حاصل تھی اس موقع پر سب سے پہلے برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی اور انکے لئے اسپیشل دعا کی گئی اسکے بعد 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں کشمیر اور کے پی کے میں گزر جانے والے افراد کیلئے خصوصی دعا کی گئی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پوری دنیا کے پاکستانی بالخصوص پی ٹی آئی کے سپورٹرز آئندہ آنے والے الیکشن میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اسکے لئے وہ بھرپور تعاون کرینگے اور ہمیشہ کی طرح آئندہ الیکشن میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لینگے میٹنگ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ الیکشن میں اپنے اپنے علاقے کے لوگوں کو قائل کرینگے اسکے لئے ہم خود پاکستان جاکر ڈور ٹو ڈور کمپئن چلائینگے اور جو لوگ نہیں جاسکتے وہ یہیں بیٹھ کر ٹیلیفون پر کمپین چلائینگے اس مقصد کیلئے بالخصوص 50 حلقہ انتخاب نامزد کئے جائینگے جن پر خصوصی توجہ اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے حلقہ امیدوار کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی پاکستان کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہاں یوکے سے اپنے معیشت، قانون دوسرے شعبوں کے ماہر افراد پر مشتمل ڈیلیگیشن پاکستان بھیجیں گے جو وہاں پر لیڈرشپ سمیت دیگر کی سٹیک ہولڈرز افراد سے میٹنگ کرکے وہاں کی گرائونڈ رئیلٹی پر رپورٹ تیار کرینگے تاکہ اسکے مطابق یہاں یوکے سے مدد فراہم کی جاسکے پاکستان کی اکانومی کو بوسٹ دیا جاسکے قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے،حق رائے دہی سمیت سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پاکستانی وکلا سے ملکر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا اسی عمل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اگلے ماہ میں ایک بڑا کنونشن منعقد کیاجائے گا جس میں پورے برطانیہ سے اپنی فیلڈ کے ایکسپرٹ لوگوں کو مدعو کیا جائیگا۔ جہاں پاکستان سے سینئر لیڈر شپ اس کنونشن میں شرکت کرے گی اور پارٹی پالیسی کا اعلان کیا جائیگا سمندر پار پاکستانیوں کا حق رائے دہی سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی ملنا چاہئے یہ ایک بنیادی حق ہے جو پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں ملنا چاہئے۔ ہم بہت جلد پوری دنیا کے پاکستانیوں کو بلا کسی سیاسی پارٹی یا مذہبی فرقے کی تقسیم کے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے پاکستان کی اعلی ترین عدالت کے سامنے اس مسلے کو رکھیں گے اور ایک نئی پٹیشن جمع کروائی جائیگی اسکے لئے اگر ہمیں احتجاج کا راستہ بھی اپنانا پڑا تو ہم وہ بھی اپنائیں گے اور پوری دنیا میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے ایک وقت احتجاج کرینگے اور اسکے لیے ہم ملکر ایسی پالیسی مرتب کرینگے کے تمام پارٹیوں کے نمائندگان اپنی اپنی پارٹی سے مطالبہ کریں کہ پارلیمنٹ میں اس مسلے کو اٹھایا جائے اور اس کے حل پر پورا زور لگایا جائے۔ پی ٹی آئی برطانیہ کا ویلز کے شہر نیو پورٹ میں اہم مشاورتی اجلاس اجلاس میں پاکستانی صورف حال پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی پی ٹی آئی برطانیہ کا ہنگامی اجلاس۔ سمندر پار پاکستانیوں کا حق رائے دہی حاصل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کے آغاز پر اتفاق اجلاس میں اگلے ماہ ورکر کنونشن کروانے پر غور جس میں پاکستان سے تمام لیڈرشپ مدعو کی جائیگی کنونشن میں یوکے کے ایکسپرٹ پاکستانیوں کو اکٹھا کرکے انکی سفارشات کی روشنی میں پالیسی ترتیب دی جائیگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved