حاجی عمران17اکتوبرکوفیضان اسلام مدرسہ کاافتتاح کرینگے
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )فیضان مدینہ برمنگھم کی انتظامیہ کے رکن عتیق عطاری نے کہا کہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران حاجی عمران عطاری برطانیہ کا خصوصی دورہ کر رھے ھیں وہ اپنے دورہ کے دوران برطانیہ کے مختلف شہروں میں دعوت اسلامی کی تقریبات سے خطاب بھی کریں گے اس سلسلہ میں فیضان مدینہ ریچمنڈ روڈ سٹیچفورڈ برمنگھم میں حاجی عمران عطاری کے اعزاز میں مورخہ 13اکتوبر بروز جمعتہ المبارک بوقت آٹھ بجے شام عظیم الشان استقبالیہ تقریب منعقد ہوگی استقبالیہ تقریب سے حاجی عمران عطاری کا خصوصی خطاب بھی ھو گا برطانیہ بھر کے دوسرے پروگرامات کے شیڈول میں حاجی عمران عطاری کوونٹری میں فیضان اسلام مدرسہ کا باقاعدہ افتتاح مورخہ 17اکتوبر بروز منگل بوقت ساڑھے چھ بجے شام کو اپنے دست مبارک سے کریں گے اور خطاب بھی فرمائیں گے تمام حضرات سے خصوصی شرکت کی اپیل کی جاتی ہے شہدائے کربلا کی شہادت پاک پر نورانی خطاب سن کر اپنے دلوں کو منور کریں حاجی طائر عطاری نے کہا کہ میں حاجی عمران عطاری کا احسان ممنون و مشکور ھوں کہ وہ اپنے دورہ برطانیہ کے مصروف ترین شیڈول سے فیضان اسلام کے افتتاح کے لیے ہمیں وقت دے رھے ھیں اہلیان کوونٹری حاجی عمران عطاری کا پرجوش استقبال کریں گے اور ان کے نورانی خطاب سے مستفید ھوں گے تمام اھل اسلام سے شرکت کی خصوصی اپیل کی جا تی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved