کارکنان پارٹی کااثاثہ،قربانیاں فراموش نہیں کرینگے،بشیرریاض
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن (پ ر )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنما شہید بے نظیر بھٹو کے ترجمان اور اوورسیز پیپلز پارٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن بشیر ریاض نے برطانیہ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے پارٹی کے مختلف وفود اور کارکنان سے مشاورتی ملاقاتیں کی اور نئی بننے والی پارٹی تنظیم نو کے حوالے سے ان کی رائے جانی ،اس موقع پر انہوں نے بتایا پارٹی قیادت آپ کے تحفظات اور مقامی امور سے پوری طرح سے باخبر ہے ،آپکی مشاورت اور رائے کیساتھ جلد از جلد عملی سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا-جلد ہی اوورسیز کوآرڈی نیشن کمیٹی کمیٹی کے دیگر ممبران بھی مختلف شہروں کے کارکنان سے مل کر ان کی بھی رائے لینگے ، اس کے بعد رپورٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی جائے گی اس موقع پر بشیرریاض نے واضح کیا گزشتہ دنوں پارٹی کے لوگوں سے جو ملاقاتیں ہوئی وہ صرف مشاورت کے حوالے سے تھی اس میں کسی قسم کا کوئی فیصلہ یا کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ۔پارٹی کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا ئے گا،اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر کہا جو لوگ برطانیہ پیپلزپارٹی میں کسی عہدے پر آنا چاہتے ہے وہ مختصر تعارف کیساتھ اپنی درخواستیں دیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved