اقامے رکھنے والے سیاستدانوں کوفارغ کیاجائے،تنویراحمد
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل لندن کے چیئرمین تنویر احمدسعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران اور سیاستدان جب یورپ کے دورے کرتے ہیں تو انہیں جمہوریت اور عوامی حقوق یاد آتے ہیں واپس جا کر ڈکٹیٹر بن جاتے ہیں مغرب کی برائیاں اپنے ملک میں لے جاتے ہی اچھائیوں کو بھول جاتے ہیں مغربی کلچر کو پروموٹ کرتے ہیں اور عوام پر آمر بن کر مسلط ہوجاتے ہیں غریب عوام کا خون چوس کر کرپشن کرتے ہیں اور دولت کو بیرون ملک منتقل کر کے کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن سیاستدانوں کے بیرون ملک کارو بار اور شہریت ہے ان پر پاکستان کی سیاست اور الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہونی چاہے دوہرہ شہریت کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے پاکستان کی سیاست اور الیکشن پر سرمایہ کاری ہوتی ہے اور کرپشن کے ذریعے دولت جمع کی جاتی ہے اور دبئی جو اس وقت منی لانڈرنگ کا اڈہ بن چکا ہے وہاں کے اقامے لے کر دولت کو یورپ میں منتقل کیا جاتا ہے سرے محل اور پارک لائن پر فلیٹس خریدے جاتے ہیں اور اسوقت سارے لیڈروں نے آقامے لے رکھے ہیں اور ان سب کو سیاست سے فارغ کرنا چاہے۔ تنویر سعید نے کہ کہ پاکستان کے دشمن خود پاکستانی ہیں جو کرپٹ لوگوں کو اقتدار میں لاتے ہیں ان کا استحصال کر کے اپنے بنک بیلنس بنارہے ہیں جمہوریت اور سیاست کے نام پر کرپشن اور کاروبار ہے لندن اور دبئی اس مافیا کے اڈے ہیں اور پاکستان میں کرپشن کی دولت سے الیکشن میں حصہ لیتے اور اقتدار میں آتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved