مودی اورسوچی دہشت گردہیں،کٹہرے میں لایاجائے،عبدالرشیدترابی
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور برما کی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں اقوام متحدہ نے جس طرح دنیا کے دیگر خطوں میں نسل کشی کو رکوانے کے لیے سفارتی اور سیاسی دبائو کے ساتھ ساتھ طاقت کا استعمال کیا ہے اسی طرح کشمیریوں اور روہنگیاہی مسلمانوں کی نسل کشی ختم کرانے کے لیے طاقت کا استعما ل کرے ،اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے چیپٹر 7کو برئوے کار لائے مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالرشید ترابی نے کہاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیریوں اور روہنگیاہی مسلمانوں کے قتل عام پر تماشاہی بننے کے بجائے اپنا کردار ادا کرے نریند ر مودی اور سوچی کھلی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے ان کو کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جب کہ روہنگیا کے مسلمانوں کو صرف اس وجہ سے قتل کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر چہ برما میں مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم گذشتہ دہائیوں سے ہو رہا ہے لیکن تازہ لہر نریندر مودی کے دورہ برما کے بعد شروع ہو ئی مسلمانوں کے علاقوں سے مشرقی ممالک تک رسائی ہے اور ایک بندر گاہ بھی تعمیر کی جانی ہے اس لیے راستے سے مسلمانوں کو ہٹا کر بدھ آباد کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس طرح نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ساز ش کررہے ہیں بالکل اسی طرح برما میں مسلمان علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام کر کے ان کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بدترین ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی حکومت نے اچھا موقف اختیار کیا ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آگے بڑھ کر مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے اور روہنگیاہی مسلمانوں کے حق کو تسلیم کروایا جائے انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور یورپی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فعال اور بھرپور کردار ادا کرکے مسلمانوں کی زندگیوں کو بچائیں انہوں نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن منظم اور متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ملاقات کرنے والے مختلف وفود میں سیاسی سماجی اور کاروبای شخصیات میںپاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر،معروف قانون دان برسٹر رشید مرزا، جاوید عزیز، راجہ شوکت خان، محمد منیر مغل، خواجہ محمد نثار شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved