کتالونیاپریمئرلیگ،بارسلوناقلندرنے تاراگوناگلیڈیٹرزکوہرادیا
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بارسلونا،سپین(رپورٹ :کرن خان )بارسلونا میں کتلان کرکٹ فیڈریشن کتالونیا پریمئر لیگ کرکٹ میلہ سج گیا۔ پہلا میچ بارسلونا قلندر اور تاراگونا گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا گیاجس میں بارسلونا قلندر نے سپر اوور میں تاراگونا گلیڈ یٹرز کو 16 رنز سے شکست دی۔بابر مرزا نے میچ میں 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ سکندر راجہ اور آسٹریا سے آئے کھلاڑی زادران خان نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کیا ۔تاراگونا گلیڈیٹرز کی طرف سے سرفراز 57 رنز بنا کر نمایاں رہے اور بولنگ میں عدیل ملک نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔گرائونڈ میں تماشائیوں کی ایک بڑ ی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر دونوں ٹیموں کے اونرز چودھری واصف نذیر بجاڑ اور چوہدری امانت مہر کے علاوہ ڈائریکٹر بارسلونا قلندر عمران ملک، منیجر عدنان قریشی اور تاراگونا گلیڈیٹرز کے منیجر آغا ساغر چوہان بھی موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved