امیدہے عامراورفریال کی ازدواجی زندگی قائم رہے گی،پیربلال حسین
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف پیر سید بلال حسین چشتی اور ان کے دیگر رفقاء نے گزشتہ دنوں معروف باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ہونیوالے اختلافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں اس کے اندر رہتے ہوئے قرآن پاک اور حدیث پاک کی روشنی میں اپنے گھریلو اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے اور اس سے اجتناب کرنا چاہئے چھوٹے موٹے اختلافات کو میڈیا کی زینت نہ بنایا جائے جس سے شریف خاندانوں کی عزت دائو پر لگ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم امریکہ میں مقیم مخدوم فیملی کو ایک عرصہ دراز سے جانتے ہیں جو کہ بہت نہایت ہی باعزت گھرانہ ہے جنہوں نے اپنی صاحبزادی فریال مخدوم کو شادی عامر خان اور اس کی فیملی پر اعتماد کرتے ہوئے کی ہم امید کرتے ہیں یہ ازدواجی زندگی قائم و دائم رہے گی اور ان کے اندر باہمی اختلافات کو مل بیٹھ کر ختم کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved