بریگزٹ پرٹیکس دہندگان کاپیسہ خرچ نہیں کیاجائے گا،چانسلرفلپ ہیمنڈ
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن( اوصا ف نیو ز )چانسلر فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ بریگزٹ پر ''نو ڈیل'' کی تیاری پر آخری لمحے تک ٹیکس دہندگان کا پیسہ خرچ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایم پیز کو بتایا کہ وہ تمام ممکنہ نتائج کی تیاری کر رہے ہیں جس میں ''نو ڈیل'' بھی شامل ہے اور جب ضرورت ہو گی رقم بروقت طور پر مل جائے گی۔ لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت یا تعلیم جیسے دیگر شعبوں سے رقم نہیں لی جائے گی جس کا مقصد یورپی یونین کو پیغام دینا تھا۔ ایک سابق وزیر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ''نو ڈیل'' والی صورتحال کے لئے اربوں پائونڈ مختص کرنا پڑیں گے۔ ڈیوڈ جونز نے خبردار کیا تھا کہ نومبر کے بجٹ میں کسٹمز کے اضافی عملہ اور بنیادی ڈھانچے کے لئے فنڈز مختص نہ کئے گئے اور کوئی ڈیل نہ ہوئی تو نئے بارڈر کنٹرولز پر عملدرآمد کے لئے برطانیہ ادھر ادھر ہاتھ پائوں مارتا رہ جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر رقم ایک طرف نہ رکھی گئی تو یورپی یونین کے لیڈر اسے کمزوری کی علامت کے طور پر لیں گے جو سمجھتے ہیں کہ برطانیہ ڈیل کے بغیر یورپی یونین کو چھوڑنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ رواں ہفتے وزیراعظم یہ بتا چکی ہیں کہ کسی تجارتی ڈیل کے بغیر بریگزٹ والی صورتحال کے لئے حکومت نے منصوبے بنا رکھے ہیں جس کے بعد اب فلپ ہیمنڈ نے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں 'نو ڈیل'' والے انجام سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ فلپ ہیمنڈ جن پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ بریگزٹ کے معاملے میں خاصے قنوطی ہو رہے ہیں، نے ایم پیز کی ٹریژری کمیٹی کو بتایا کہ مذاکرات کے نتائج پرچھائے بے یقینی کے بادل معیشت کو پژمردہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیفیت صرف مذاکرات میں پیشرفت کے ذریعے ہی دور کی جا سکتی ہے جو ان کے بقول یورپی یونین کی طرف سے برطانیہ کے ساتھ اپنے مستقبل کے تعلق پر بات چیت کے لئے جلد ازجلد آمادگی پر منحصر ہے۔ انہوں نے ایم پیز کو یہ بھی بتایا کہ ''نو ڈیل'' کی صورت میں ایک بدترین صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ بریگزٹ والے دن یعنی 29 مارچ 2019 کو برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کوئی فضائی سفر نہ ہو پائے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ایسا ہوتا نظر نہیں آتا چاہے مذاکرات کسی سمجھوتے تک نہ پہنچ پائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved