انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس وقت کی ضرورت ہے،فہیم کیانی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے صدر راجہ قمر عباس کی زیر صدارت کشمیر ہائوس برمنگھم میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی اور مڈلینڈ زون کے رہنمائوںنے14 اکتوبر کو برمنگھم میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ہیومین رائٹس کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی تیاریوں کے لیے قائم کمیٹیوں کا جائزہ لیا گیا اور کے اغراض و مقاصد اور مشترکہ اعلامیہ کے لیے مختلف پہلوئوں پر غور و غوص کیا گیا 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں ہونے والے پروگراموں کو زیر بحث لایا گیا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے اس طرح کی کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے کانفرنس میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو ااجاگر کرنے اور انسانوں کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اسے بند کرانے کے لیے کانفرنس میں مشاورت کی جائے گی اور تجاویز پر عمل درآمد کے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سکریٹری مفتی عبد ا لمجید ندیم نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہر روز نئے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے خواتین کے ساتھ ظلم اور زیادتیاں ہو رہی ہیں دنیا خاموش تماشائی ہے پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات کی وجہ سے مظالم کے خلاف کوئی آواز نظر نہیں آتی۔ تحریک کشمیر برمنگھم برانچ کے صدر شاہنواز حیدر ایڈوکیٹ اور سکرٹری یاسین بدر ، خواجہ محمد سلیمان، دائود اقبال اور سرفراز موسیٰ نے بھی اپنے خیات کا اظہار کیا اور ہیومین رائٹس کانفرنس کو وقت کی اہم ضروت قرا دیا کہ دنیا میں انسانیت کا جس طرح قتل عام ہو رہا ہے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو محترک کرنے کی ضرورت ہے کہ جو ممالک انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہیں ان کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہے اجلاس میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے خصوصی شرکت کی اپنے دورہ اٹلی اور جنیوا اور یورپ میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والے پروگراموں پر بریفنگ دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved