برطانوی یونیورسٹیوں میں چینی طلباء کی تعداد میں اضافہ ،برطانوی وزیر
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلباء کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17فیصد اضافہ ہوگیا ہے، غیر ملکی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بعض برطانوی سیاستدانوں نے بحث شروع کردی ہے،اور کہا ہے کہ بین الاقوامی طلباء کی بڑی تعداد میں آمد روک دی جائے،تاہم حکومت نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا، اورکہا ہے کہ غیر ملکی طلباء کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں ہے،لارڈ ہلمس نے اس موقع پر کہا کہ 2010کے بعد غیر ملکی طلباء کی آمد میں 6فیصد کی کمی ہوئی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں طلبعلموں کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ آپ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں ہمارے مستقبل کا حصہ بنیں آپ کا یہاں خیر مقدم کیا جائے گا، وزیر برونس ویلیمس نے کہا کہ برطانیہ میں غیر ملکی طلباء کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے،اور جو ملک میں آتے ہیں،ہم ان تمام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس سے ہماری معیشت کو فائدہ پہنچاتا ہے،اور ہم ان کی ثقافت سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved