کمیونٹی کوبرلن ملین مارچ میں شرکت کی دعوت عام ہے،چوہدری محمدسردار
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(محمد فیاض بشیر) کشمیری قوم کے حقیقی ترجمان اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز سے اجاگر کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمارے قائد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے چین سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اسی مصمم ارادے کو لیکر وہ دنیا بھر میں ملین مارچ مظاہروں میں کشمیری کمیونٹی کو جمع کرکے عالم اقوام اور اقوام متحدہ کو باور کروارہے ہیں کہ کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دئیے گئے جنوبی ایشیاء میں امن دیوانے کا خواب ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا کو دئیے گئے اپنے ایک بیان کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستائیس اکتوبر 2017ء کو جرمنی کے شہر برلن میں قائد کشمیر کی قیادت میں کشمیری تاریخی مظاہرہ کریں گے اور ہم برطانیہ بھر میں بسنے والے بحیثیت کشمیری اس ملی فریضہ اور قائد کے حکم کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے ہر صورت شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں سے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے رابطہ مہم کا آغاز کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور خواب غفلت سے جاگ کر حقیقت کی دنیا میں آنا چاہئے کیونکہ یہ بات طے ہے کہ جبر، ظلم و ستم اور انسانیت سوز مظالم ڈھانے سے اب تحریک آزادی کشمیر کو کچلا نہیں جاسکتا۔ کشمیری آزادی کی منزل پائے بغیر کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس کی خاطر مزید جانی قربانیاں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ کشمیریوں کو جرمنی میں ہونے والے ملین مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی دعوت عام ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved