سپین کے وزیر اعظم نے کاتالونیا سے آزادی کا اعلان کرنے یا نہ کرنے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

میڈرڈ۔ (اے پی پی)سپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے نے کاتالونیا کی انتظامیہ سے آزادی کا اعلان کرنے یا نہ کرنے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ اگر آزادی کا اعلان کیا گیا تو کاتالونیا کی خود مختاری کے حقوق کو ختم کرتے ہوئے آئینی شقوں پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔سپین کے علاقے کاتالونیا کے صدر چارلس پوئگڈیمونٹ نے آزادی کا اعلان معطل کر دیا ہے۔علاقائی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست بننے کا عوام سے ملنے والا مینڈیٹ وہ قبول کرتے ہیں۔ یکم اکتوبر کے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر کاتالونیا کو آزاد ملک بننے کا حق حاصل ہو چکا ہے ، یہ حق بھی مل چکا ہے کہ اسے سنا جائے اور احترام کیا جائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے کہا کہ ریفرنڈم کے اعلان کو معطل کر دیں تاکہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved