نوازشریف پاکستان میں تعمیروترقی کی علامت ہیں،رانامحمودالحسن
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ خصوصیربنواز چغتائی) ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا محمود الحسن نے کہا کہ پاکستان کے میاں محمد نواز شریف تعمیر و ترقی کی علامت ہیں آج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے مسلم لیگ (ن) نے آج تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کئے ملک سے اندھیرے کا خاتمہ کیا اور ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن کردیا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عوام کی بے پناہ خدمت کی، آج پورا پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور قائد اعظم ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق کی رہائش گاہ پر دعوت استقبالیہ سے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پارٹی نے ایک بار پھر صدر منتخب کیا اور یقینی طورپر مسلم لیگ ن کی تمام قیادت ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا آئندہ انتخابات کے لئے میاں محمد نواز شریف تمام عہدے داروں کو اعتماد میں لیں اور ایک مشاورتی لائحہ عمل کا آغاز کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ایم پی اے رانا محمود الحسن نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر اختلاف رائے کا حق ہر ایک کو ہے۔ اور تمام سیاسی پارٹیوں میں دھڑے بندی ہوتی ہے۔ لیکن مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں سے قدآور ہے اور آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ سے مسلم لیگ ن برسراقتدار آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند سازشی عناصر ملک کو ڈی سٹیبلائز کرنے میں لگے ہوئے اور سی پیک جیسے بڑے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی قیمت بھی نہیں کیا جاسکتا۔ رانا محمود الحسن نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر نے پاکستان میں آکر عدالتوں کا سامنا کیا اور مخالفین کے منہ بند کردئے۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جھوٹے مقدمات شریف خاندان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ میزبان راجہ محمد اشتیاق نے کہا کہ مجھے پاکستان سے آئے ہوئے دس دن ہوچکے ہیں برخردار راجہ آفتاب کی شادی خانہ آبادی کے سلسلہ میں دو ماہ پاکستان گزار کر آیا ہوں اور ملتان، کراچی، خیبر پختونخواہ، لاہور تک کا سفرکیا۔ آج پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہے میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے سڑکوں کے جال بچھادئے، یونیورسٹی، کالجوں کی نئی بنیادوں کا آغاز کیا آج پاکستان میں جس طرح سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے دن رات محنت اور اداروں کو پختہ کیا، مخالفین یہ سب کچھ برداشت نہیں کرسکتے۔ اسلئے آج پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں لیکن میاں محمد نواز شریف پاکستان کے ہیرو ہیں اور پاکستانی عوام ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔ دعوت استقبالیہ سے سردار جمیل خان، سردار اسماعیل ضیائ، راجہ محمد فیاض اور دیگر نے بھی شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved