ترکی جوہری پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ رہا ہے، ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز میں ہم آق قویو جوہری پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلبائراک نے انطالیہ میں جاری آٹھویں ترکی توانائی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں ضلع مرسین میں متوقع آق قویو جوہری پلانٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے البائراک نے کہا کہ توقع ہے کہ ترکی اور روس کے صدور کی شرکت سے رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز میں آق قویو جوہری پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اس بارے میں کام تیزی سے جاری ہیں

۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پلانٹ کی تعمیر کو 29 اکتوبر 2023 یعنی ترکی کے قیام کے 100 ویں سالگرہ تک مکمل کر سکے تو یہ ملک کے لئے ایک بہت باوقار تحفہ ہو گا۔توانائی میں مقامی پیداوار کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آلبائراک نے کہا کہ ہم اپنے ڈرلر بحری جہاز کی مدد سے آئندہ سال بحیرہ اسود اور بحیرہ روم میں پیٹرول کی تلاش کا کام شروع کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved