فرانس، وزٹ ویزوں پر یورپ پہنچانے والا بھارتی سمگلروں کا گروہ گرفتار
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

پیرس ۔ (اے پی پی) فرانس اور جرمنی کی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ کے متعدد ارکان گرفتار کر لیے ہیں۔ گروہ کے تمام افراد کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ ویزٹ ویزے لگوا کر لوگوں کو یورپ لا رہے تھے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث ایک گروہ سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو پیرس اور اس کے نواحی علاقوں میں مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ فرانسیسی اور جرمن پولیس کے مطابق فرانس سے گرفتار کیے گئے انسانوں کے تمام مبینہ اسمگلروں کا تعلق بھارت سے ہے۔یہ لوگ بھارتی شہریوں کو جعلی دستاویزات کی مدد سے وزٹ ویزے پر

کسی یورپی ملک میں لے آتے تھے اور پھر انہیں شینجن زون کے کسی دوسرے ملک میں منتقل کر کے انہیں غیرقانونی طور پر روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتے تھے۔ایسی ہی جعلی دستاویزات کی مدد سے ان اسمگلروں نے بھارت سے تعلق رکھنے والے8 خاندانوں کو فرانس کے سیاحتی ویزے لگوا کر بلایا اور بعد ازاں انہیں جرمن شہر ڈریسڈن منتقل کر دیا۔ ان بھارتی خاندانوں کو ڈریسڈن میں ملازمتیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔پیرس اور اس کے نواحی علاقوں میں مارے گئے چھاپوں کے دوران سمگلروں کی گرفتاری کے فوری بعد ڈریسڈن میں مقیم آٹھ بھارتی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کارروائی میں یوروپول نے بھی حصہ لیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved