پیرس، لیبرقانون میں اصلاحات کے خلاف پرتشدد مظاہرے
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

پیرس ۔ (اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لیبرقانون میں اصلاحات کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کا استعمال کیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل ماکرون نے گذشتہ ماہ 29 ستمبر کو لیبر قانون میں اصلاحات کے بل پر دستخط کرکے اس کو قانونی حیثیت دے دی تھی۔ پیرس اس قانون کے خلاف مطاہرہ کیا گیا جس سے مظاہرے کے فرانس کے کئی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پروازوں کے نظام میں خلل پڑا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے فیکٹریوں اور کارخانوں کے مالکان کومحنت کشوں کے مقابلے میں زیادہ مراعات دی گئی ہے اور اس قانون کی بنیاد پر فیکٹریوں

اور کارخانوں کے مالکان کو یہ اختیار حاصل ہوجائے گا کہ وہ محنت کشوں کوآسانی کے ساتھ نوکریوں سے نکال سکیں گے ۔ فرانسیسی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مظاہرے سے قبل تین افراد کو غیر قانونی طور پراسحلہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کا استعمال کیااور جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کردیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved