ختم نبوتۖ خلف میں تبدیلی کی تحقیقات ہونی چاہیے،راجہ یعقوب
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن(پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے قائمقام سابق صدر مجلس عاملہ کے رکن راجہ محمد یعقوب خان نے کہا سب سے اعلیٰ سب سے پیارے ہمارے آخری نبیۖ حضور اکرم ہیں۔ سب سے پیارا سب سے اعلیٰ ہمارا مذہب اسلام ہے اسکے باوجود ہمارے عقیدے درست نہیں ہو رہے کہ ہم مسلمان خود ٹھیک نہیں ہیں جسکی وجہ سے ہم خود ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوتۖ ایک بہت حساس معاملہ ہے کلریکل غلطی قرار دیکر اس بہت بڑے معاملہ کو دبا دینا ملک اور قوم کے لئے ایک بہت فتنہ شروع ہوجائے گا جو انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے انہوں نے کہا حلفاً تحقیقات ہونی چاہئے مجرموں کو بڑی سے بڑی سزا دینی چاہئے جو ملک اور قوم کے لئے خوش آئند ہوگا۔ نواسہ رسولۖ نے اپنے دونوں جہانوں کے سردار نانا حضور اکرمۖ کے دین کی سربلندی کے لئے اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ امام عالی مقام نے کہا تھا حق کے لئے سر کٹایا جاسکتا ہے مگر جھکایا نہیں جاسکتا۔ نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین نے صبر و تحمل، برداشت، استقامت، ثابت قدمی، بہادری، جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یزید کے سامنے جھکنے کے بجائے حق و سچ کا علم بلند کیا کہ دین ہمارا سچا ہے ہم مسلمانوں کو تمام فتنوں فساد کو چھوڑ کر پیارے نبیۖ آخری نبیۖ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہوکر عزت کی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved