مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بیرسٹرسلطان کے شانہ بشانہ چلناہوگا،اذان طلعت
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن(نمائندہ خصوصی) چوہدری عبدالجبار کو تحریک انصاف آزاد کشمیر ساؤتھ زون کا نائب صدر بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے تحریک انصاف برطانیہ میں مزید مضبوط ہوگی۔ چوہدری عبدالجبار پوٹھی ایک محنتی، قابل اور مخلص انسان ہیں۔ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان کا انتخاب کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لوٹن کی نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری اذان طلعت نے اپنے ایک بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور مسئلہ کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر فلیش پوائنٹ بنادیا ہے۔ اور ہمیں مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ مزید مضبوط اور اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا۔ چوہدری اذان طلعت نے کہا پاکستان کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved