SCENE-RESTAURANTنے سال2017کے بہترین ریسٹورنٹ کاایوارڈحاصل کرلیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ خصوصیربنواز چغتائی)برطانیہ میں حلال کھانوں کے مراکز، ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ انڈسٹری میں بے پناہ مقبولیت ہو رہی ہے اور شاندار ریسٹورنٹ کی بلڈنگ پر ملین آف پونڈ خرچ کیا جارہا ہے۔ مانچسٹر کے (SCENE RESTAURANT) کو سال 2017ء کا مانچسٹر ٹاپ ٹین(TOP TEN) ریسٹورنٹ کا ایوارڈ حاصل ہوا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین مینجمنٹ اور پروفیشنل شیف کی کارکردگی پر (Top Ten) ریسٹورنٹ کی فہرست قرار پایا۔ بریڈ فورڈ کے رہائشی آصف علی مغل جو (SCENE Restaurant) کے مالک ہیں انہوں نے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کو حاصل کرتے ہوئے مجھے نہایت خوشی ہے۔ میں نے بڑی محنت اور شوق سے اس ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی تھی اور اس کے پیچھے میری ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج مجھے ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا آج برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری کھانوں کا بہترین مراکز موجود ہیں اور بین الاقوامی معیار کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں، نہ صرف کھانے بلکہ فوڈ انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوتا ہے۔آصف علی مغل(SCENE RESTAURANT) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے کھانوں کے لئے گاہک پورے برطانیہ سے آتے ہیں اور انکی شہرت پورے برطانیہ میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا (SCENE RESTAURANT) بین الاقوامی معیار، بہترین مینجمنٹ اور پروفیشنل شیف کے کئی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے کسٹمرز کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے عنقریب دوسرے شہروں میںاس کی مزید برانچوں کا اضافہ کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved