مرزاظفرنے ولایت کھوکھرکوروہنگیامسلمانوں کیلئے چیک دیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن( ا و صا ف نیو ز )برینٹ کی مرکزی مسجد کے چیئرمین مرزا محمد ظفر اقبال نے 1,612.52 پائونڈ کا چیک انٹرنیشنل این جی او مسلم ایڈ کے کمیونٹی رابطہ افسر محمد ولایت کھوکھر ایم بی ای کو پیش کیا۔ یہ خطیر رقم صرف اور صرف میانمر سے نکلنے والے پناہ گزینوں اور بنگلہ دیش کے عارضی کیمپوں میں اس وقت مقیم افراد کی فلاح وبہبود کے لئے دی گئی ہے۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ مسجد کے امام قاری نذیر احمد، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرئوف، ٹرسٹی نذیر احمد ڈار، شیخ صابر، راجہ ٹی خان، نثار چغتائی، محمود انور اور چودھری عدالت خان بھی موجود تھے۔ آخر میں ولایت کھوکھر نے چیئرمین مرزا محمد ظفر اقبال اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کئی دہائیوں سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے مسلم ایڈ کی دل کھول کر معاونت اور اعانت کر رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved